معاملہ سنگین – چین نے بھارت کو وارننگ جاری کردی.

معاملہ سنگین – چین نے بھارت کو وارننگ جاری کردی.

چین نے بھارت کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ لداخ کی وادی گلوان شروع سے چین کا حصہ رہی ہے بھارت لائن کراس کرنے کی حماقت نہ کرے.

گزشتہ روز وادی گلوان میں چینی افواج سے جھڑپوں میں بھارتی فوج کے کرنل سمیت 20 فوجی مارے گئے تھے۔

اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس معاملے کا صحیح غلط سب واضح ہے، بھارتی فوجیوں نے سرحدی پابندیوں کی سنگین خلاف ورزیاں کی ہیں، بھارت اپنےفوجیوں کی اشتعال انگیز کارروائیوں کو روکے۔

زرائع کے مطابق چینی وزیرخارجہ نے بھارت سے وادی گلوان پر پیش آنے والے تمام ترواقعات کے ذمہ داروں کو سخت سزادینے کامطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ بھارتی  سرحد پر تعینات فوجی آپے سے باہر ہو رہے ہیں ان کو قابو میں رکھا جائے.

اس صورت حال کی وجہ سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے آل پارٹیز اجلاس طلب کرلی۔

بھارتی وزیراعظم ہاؤس کے مطابق آل پارٹی اجلاس 19 جون کو شام 5 بجے بلایا گیا ہے، اس اجلاس میں مختلف جماعتوں کے سربراہ شرکت کریں گے۔

بھارتی وزیر دفاع نے بھی گلوان میں بھارتی فوج کے جوانوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے.

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *