کالا پینتھر جس کے بارے میں لوگ بہت کم جانتے ہیں

کالا پینتھر جس کے بارے میں لوگ بہت کم جانتے ہیں

کالا پینتھرجو سیاہ چیتا بھی کہلاتا ہے جوکہ حیاتیات کی شاخ فی لائن کے ایک بڑے جانور کو کہا جاتا ہے۔

تیندوا، چیتا اور جیگوار ایک ہی جانوروں کی ایک ہی کلاس سے تعلق رکھتے ہیں جسکو فیلائن کہتے ہیں یہ بلی کی نوع جیسا خاندان ہے اور اس میں تقریبا 37 جانور شامل ہیں جس میں پوما، لیوپورڈ، شیر، ببر شیر، لائنکس اور پالتو بلی جیسے جانور بھی شامل ہیں۔

سیاہ چیتے کی خاص بات اسکی جلد پر پڑے کالے دھبے ہیں جو جلد کی سیاہ رنگ سے مماثل ہوتے اور زرا گہری نگاہ سے نظر آتے ہیں۔ مکمل سیاہ ترین فر کی کوٹ کا ان جانداروں میں ملنا ایک نادر موقع ہی ہوتا ہے، یعنی ایسے پینتھر بہت کم ہیں جنکی کھال یا فر مکمل طور سیاہ رنگت کی حامل ہو

ایک جیگوار اور لیوپرڈ میں یہ میلانن کی زیادتی ایک جینیاتی تغیر کے سبب ہوتی ہے اور ایسے سیاہ تیندوے ، کل تیندوے کی نسل کا قریبا چھ فیصدی حصہ قرار پاتے ہیں۔ 

لیوپرڈ، جسکا حیاتیاتی نام ” پینتھرا پرڈس ہے اور اسکی نسل وہی ہے جو کالے پینتھر کی ہے اور یہ جانور شیر (ٹائیگر)، ببر شیر اور جیگوار سے ملتا جلتا ہے۔

لیوپرڈ کو موجودہ دور میں “چیتا” کہا جاتا ہے ، یہ نسل جسکو پرانے زمانے میں یہ خیال کیا جاتا تھا کہ یہ شیر اور ایک بلی کی نسل کے جانور “پرڈ” کی مخلوط نسل ہے۔ اسی لیے اسکا نام لیو پرڈ Leopard رکھا گیا، لیو کا مطلب “شیر” ہوتا ہے۔ 

یہ ایک غیر محفوظ، بقا کے خطرے سے دوچار جانور ہے جسکی نوع کی آبادی کے کل جانور پوری دنیا میں قریبا ایک لاکھ کے لگ بھگ ہی رہ گئے ہیں۔ اسکا شکار اب ممنوع قرار دیا جاچکا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *