ذرائع کے مطابق انگلینڈ میں بیسویں صدی کے مشہور ریاضی ایلن ٹیورنگ کے نام پر پچاس پاؤنڈ کا نوٹس جاری کر دیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی گورنمنٹ کی جانب سے بیسویں صدی کے مشہور ریاضی دان، کمپیوٹر سائنس ،فلسفے اور کرپٹولوجی کے ماہر ایلن ٹیورنگ کے یاد میں پچاس پاؤنڈ کا یادگاری نوٹس جاری کر دیا گیاہے۔ اس نوٹ کا اجراء23 جون یعنی ایلن ٹیورنگ کی سالگرہ کےدن کیا جائے گا۔
ایلن ٹیورنگ کے نام بنیادی نوعیت کی بہت سی ایجادات منسلک ہیں۔ انہوں نےمصنوعی ذہن کے لیے مشہور زمانہ کا ٹیورنگ ٹیسٹ واضح کیا۔ دوسری جنگ عظیم کے دوران بنائی جانے والی اینگمامشین کی ایجاد بھی انہی کے نام ہے۔ اس مشین نے جرمن بحریہ کا خوفیاپیغام رسانی کاراز فاش کیا۔ مانچسٹر یونیورسٹی میں سب سے پہلے کمپیوٹر کو فنکشنل کرنے میں ایلن ٹیورنگ کا ہی ہاتھ ہے۔
برطانیہ کی جانب سے جاری کیے جانے والے پچاس پاؤنڈ کے نوٹ میں ایلن ٹیورنگ کے دستخط بھی ثبت ہیں۔