برطانیہ کا کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کے لیے بڑی امداد کا اعلان

برطانیہ کا کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستان کے لیے بڑی امداد کا اعلان

برطانیہ نے کورونا وائرس سے جنگ اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے پاکستان کو 4.39 ملین پاؤنڈ امداد کا اعلان کیا ہے۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسٹوفر ٹرنر نے ایک وڈیو پیغام میں کہا کہ برطانیہ اورپاکستان کی مضبوط دوستی کی نشانی کے طور پر برطانیہ پاکستان کو کورونا وائرس سے جنگ کے لیے 4.39 ملین پاؤنڈ کی مزید امداد دے گا۔

انہوں نے کہا پاکستان نے کورونا وائرس سے مقابلے کے لیے انٹرنیشنل لیڈر شپ کا مظاہرہ کیا ہے، پاکستان نے معیشت کی بحالی کےساتھ ضرورت مندوں کی صحت اور حفاظت کا بھی خیال رکھا ہے۔

واضح رہے کہ برطانیہ میں کرونا وائرس پھیلنے کی شرح پاکستان کی نسبت بہت زیادہ ہے۔ برطانیہ میں  روزانہ کی بنیاد پر سیکڑوں لوگوں کی موت واقع ہورہی ہے اور ہزاروں لوگ کرونا وائرس میں مبتلا ہو رہے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *