لاہور: پنجاب کی فلور ملوں نے آٹے کی فی کلو قیمت میں 6 روپے کا اضافہ کردیا۔
فلورملز ایسوسی ایشن کے مطابق آٹے کی قیمت میں حالیہ اضافے کےبعد 20 کلو کے تھیلے کی ایکس مل قیمت 900 روپے جب کہ پرچون میں 925 روپے ہوجائےگی۔
فلور ملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہےکہ جنوبی پنجاب میں 20 کلو والا تھیلا 50 سے 60 روپے مہنگا کیا گیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق صوبے میں گندم کی قیمت بڑھ کر 1600 روپے من ہوگئی ہے جس کے باعث آٹے کی قیمت بڑھانا پڑی ہے۔
صوبائی وزیر خوراک عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ فلورملوں کو آٹا مہنگا نہیں کرنے دیں گے اور جو ملیں ایسا کریں گی ان کے خلاف کارروائی ہوگی