پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون 700 میٹر تک پاکستان کی حدود میں گھس آیا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون ایل او سی پر کنزالوان سیکٹر سے داخل ہوا جسے نیکرون سیکٹر میں گرایا گیا۔

خیال رہے کہ 27 مئی کو بھی پاک فوج نے ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ جاسوس ڈرون ایل او سی سے پاکستان کی حدود میں 650 میٹر تک گھس آیا تھا جسے گرادیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی باؤنڈری میں بھیجا گیا دوسرا جاسوسی ڈرون تھا جسے پاکستانی فوج نے مار گرایا ہے۔ بھارت کی جانب سے رچی گئی کوئی بھی چال اسی کے اوپر بھاری پڑتی ہے۔

بھارت کا اس طرح پاکستان کی سرحد میں اپنے خصوصی ڈرونز کو بھیجنے کا مقصد صرف اور صرف پاک فوج کی منصوبہ بندیاں کے متعلق جاننا ہو سکتا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *