متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کے متعلق شاہ محمود قریشی کا اہم بیان

متحدہ عرب امارات کے ساتھ تعلقات کے متعلق شاہ محمود قریشی کا اہم بیان

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تجارتی تعلقات مزید بہتر سے بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے معاشی سفارتکاری کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان بزنس کونسل دبئی نے گزشتہ روز وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا تھا۔ کونسل کے صدر اور دیگر عہدیداروں کی جانب سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا بھرپور استقبال کیا گیا تھا۔

افطار ڈنر کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کی جانب سے کہا گیا تھا کہ یونائیٹڈ عرب امارات کے ساتھ کثیرالجہتی، تجارتی تعلقات دن بہ دن بہتر ہوتے جا رہے ہیں۔ پاکستان معاشی سفارتکاری کو بروئے کار لا رہا ہے جس کی بدولت پوری دنیا کی توجہ پاکستان میں بہت زیادہ کاروباری مواقعوں کی طرف مبذول ہو رہی ہے۔ کرونا وائرس وبا کے باوجود پاکستان کی معاشی سفارت کاری کی وجہ سے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ یونائیٹڈ عرب امارات آنے کا مقصد کثیرالجہتی شعبہ جات میں تجارتی روابط اور فروغ دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ایک بہت بڑی تعداد یونائیٹڈ عرب امارات میں مقیم ہے یہ جان کر بہت خوشی ہوئی۔ یقین ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے محنت اور لگن سے کام کرکے تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کیا جا رہا ہے۔

اورسیز پاکستانیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ باہر کے ملکوں میں رہنے والے اور کام کرنے والے پاکستانیوں کے مسائل کا حل اور فلاح و بہبود حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جانب سے بھرپور استقبال اور افطار ڈنر کے اہتمام کرنے والی منتظمین کا بہت شکریہ ادا کیا گیا۔ تقریب میں پاکستانی سفیر کے ساتھ ساتھ دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اس وقت تین دن کے دورے کے لیے یونائیٹڈ عرب امارات پہنچے ہوئے ہیں جہاں وہ اعلی حکام سے ملاقات کریں گے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *