مذہبی جماعت تحریک لبیک پر پابندی کا معاملہ، وزیراعظم نے سمری کی منظوری دے دی

مذہبی جماعت تحریک لبیک پر پابندی کا معاملہ، وزیراعظم نے سمری کی منظوری دے دی

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزارت داخلہ کی تحریک لبیک کے خلاف تیار کردہ سمری کی اجازت دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے تین روز سے پاکستان میں پیدا شدہ صورتحال کے پیش نظر وزارت داخلہ کی جانب سے تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کے لئے تیار کی گئی سمری وفاقی کابینہ کو بھجوائی گئی تھی۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کی جانب سے اسمبلی کے مسودے کی اجازت دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ سرکلر سمری کو استعمال کرتے ہوئے مذہبی جماعت تحریک لبیک پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دے گی۔ وفاقی حکومت کے مطابق تحریک لبیک پر پابندی آئندہ 24 گھنٹوں میں لگا دی جائے گی۔

دوسری جانب سے رہنما پاکستان تحریک انصاف شیخ رشید نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تحریک لبیک پر پابندی کے معاملے پر تمام لوگ ان بورڈ ہے۔ تحریک لبیک کے لوگ دھرنے کی سیاست سے پیچھے نہیں آنا چاہتے اس لئے یہ فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی تحریک لبیک کے ساتھ نہیں تھے اور نہ ہی ان کی کبھی مولانا خادم حسین رضوی صاحب سے ملاقات ہوئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو بھی اسمبلی میں ترامیم کرنے سے میں نے ہی روکا تھا۔

وزیر داخلہ کا پولیس کی کارکردگی کے متعلق کہنا تھا کہ دھرنوں اور مظاہروں کے دوران 2 پولیس اہلکار جاں بحق جب کہ سیکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس ڈیپارٹمنٹ کے لوگوں نے بہت قربانیاں دی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جی ٹی روڈ اور فیض آباد موٹرویز کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے جبکہ کراچی کے ایک دو علاقوں میں ابھی بھی مسائل جا رہی ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *