ایف آئی اے کی جانب سے مزید تین شوگر ملز کو نوٹس جاری کر دیے گئے

ایف آئی اے کی جانب سے مزید تین شوگر ملز کو نوٹس جاری کر دیے گئے

ذرائع کے مطابق فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے)کی جانب سے مزید تین شوگر ملز کے مالکان کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی لاہور کی جانب سے آدم شوگر ملز، انڈس شوگر ملز اور ٹو سٹار شوگر ملز کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں کہ وہ گزشتہ سال میں چینی کی پیداوار اور فروخت کے ریکارڈ جمع کروائیں اور ایف بی آر میں جمع کروائے گئے ریکارڈ کو ہمراہ لائیں۔

ایف آئی اے کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق شوگر ملز مالکان کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ سٹہ بازی کے ذریعے فروخت یا بک کی گئی چینی کا ریکارڈ بھی ساتھ لائیں گے۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ سٹہ بازی میں چینی کی قیمت کس طرح مقرر کی جاتی ہے اور اور سٹہ بازی میں کون کون سے ڈیلرز اور بروکرز ملوث ہوتے ہیں، سب کی تفصیلات جمع کروائی جائیں۔

نوٹس کے مطابق ایف آئی اے نے حکم جاری کیا ہے کہ شوگر ملز مالکان اور سٹہ بازوں کے درمیان کس طرح رابطے ہوتے ہیں ؟کس طرح لین دین کرتے ہیں؟ تمام قسم کی تفصیلات اور ریکارڈ جمع کروایا جائے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *