پاکستان کے لئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض منظور

پاکستان کے لئے 30 کروڑ ڈالر کا قرض منظور

ذرائع کے مطابق ایشین ڈویلپمنٹ بینک کی جانب سے پاکستان کے لیے 30 کروڑ ڈالرزکا قرض منظور کر دیا گیاہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ پاکستان یہ رقم 300میگاواٹ پن بجلی کے منصوبے کی تکمیل میں استعمال کرے گا۔

ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں پن بجلی پیدا کرنے کا مقصد کلین توانائی پیدا کرنا ہے۔ پن بجلی کے منصوبے کی تکمیل پاکستان کے لیے توانائی سیکیورٹی میں اضافے کا باعث بنے گی۔

واضح رہے کہ یہ منصوبہ بالاکوٹ کے علاقے کے قریب بہتے ہوئے دریا کنہار پر تعمیر کیا جائے گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *