سابق وزیر خزانہ بھی کرونا وائرس کا شکار

سابق وزیر خزانہ بھی کرونا وائرس کا شکار

ذرائع کے مطابق سابق وزیر خزانہ کرونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نئے وزیر خزانہ حماد اظہر نے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی صحت کے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ” ابھی پتہ چلا ہے کہ ڈاکٹر حفیظ شیخ کی کرونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔ میں ان کی جلد صحت یابی اور اچھی صحت کے لیے دعا کرتا ہوں، آمین”۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی وفاقی حکومت نے ڈاکٹر حفیظ شیخ کو وزیر خزانہ کے عہدے سے ہٹادیا تھا اور حماد اظہر کو بطور نئے وزیر خزانہ منتخب کیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *