ذرائع کے مطابق پاکستان میں رواں ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے رواں ہفتے میں ہونے والی مہنگائی کی رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق رواں ہفتے مہنگائی کی شرح میں61۔0 فیصد اضافہ ہوا ہے۔اور ٹوٹل مہنگائی کی شرح15۔35 فیصد تک پہنچ چکی ہے
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت میں 29 روپے فی کلو، چینی کی قیمت میں 79 پیسے فی کلو ، آٹے کی قیمت 20 کلو تھیلےمیں 9 روپے 72 پیسے، گھی کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے فی کلو کے حساب سے اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ دال مسور کی قیمت میں ایک روپیہ فی کلو اور انڈوں کی فی درجن قیمت میں 61 پیسے اضافہ ہوا ہے۔
اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق چاول ،دال چنا، مٹن، بیف ، تازہ دودھ ،کیلے، دہی کی قیمتیں بھی بڑھی ہیں۔ جبکہ پیاز کی قیمت میں 8 روپے 81 پیسے اور آلو 79 پیسے فی کلو سستا ہوا ہے نیز ایل پی جی گیس سلنڈر کی قیمت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔