ایف آئی اے اہلکار کا ایئرپورٹ پر لڑکی کو چھیڑنا مہنگا پڑ گیا

ایف آئی اے اہلکار کا ایئرپورٹ پر لڑکی کو چھیڑنا مہنگا پڑ گیا

ذرائع کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ایف آئی اے اہلکار سنجے نے بحرین سے آئی ہوئی اکیلی لڑکی کو ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے اہلکار سنجے نے اس لڑکی سے اس کا ذاتی نمبر مانگا اور مٹھائی طلب کی۔ لڑکی کے انکار پر اہلکار اس کا پیچھا کرتے ہوئے ایئرپورٹ سے باہر نکل آیا جہاں لڑکی کے اہل خانہ لڑکی کو رسیو کرنے کے لیے آئے ہوئے تھے۔ لڑکی نے سارا ماجرا اپنے اہل خانہ کو بتایا جس کے بعد ایف آئی اےاہلکار اور اہل خانہ کے درمیان کافی تلخ کلامی ہوئی۔

لڑکی کے اہل خانہ نے تلخ کلامی کے دوران موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئےاہلکار کی ویڈیو بنا لی۔یہ وڈیو پورے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔بعد ازاں لڑکی کے اہل خانہ نے اہلکار سنجے کی شکایت ایف آئی اے کے اعلی افسران کو کی اور فوری کاروائی کا مطالبہ کر دیا۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر امیگریشن زین شیخ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے اہلکار سنجے کو معطل کرنےاور صوبہ بدر کر نے اور محکمانہ کاروائی کرنے کےلیے ڈاکٹر آف ایف آئی اے کو خط ارسال کر دیا۔ ایف آئی اے کے ڈائریکٹرسندھ عامر فاروقی نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اہلکار سنجے کو معطل کر دیا اور محکمانہ کارروائی شروع کرنے کا حکم جاری کر دیا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *