ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر مزید قرض دینے کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے ایک اعلامیہ جاری کیا جس میں پاکستانی حکام کےشرح نمو میں اضافے،ادارہ جاتی اصلاحات پائیدار اقتصادی ترقی اور معاشرتی اصلاحات جیسے جارحانہ اقدامات کو سراہا۔
آئی ایم ایف کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے لیے چھ ارب ڈالر قرض کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس میں سے دو ارب ڈالر پاکستان کو قرض دیا جا چکا ہے۔ آئی ایم ایف کے اس منصوبے کو تکمیل تک پہنچنے کے لئے 39 ماہ درکار ہونگے۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستانی حکام نے اسٹیٹ بینک کی خودمختاری، کارپوریٹ ٹیکس میں اصلاحات،پاور سیکٹر میں رقم کی وصولی اور قوانین کی بہتری کے لیے اصلاحات جاری رکھیں اور ریاستی اداروں کی انتظامیہ میں مزید بہتری آئی ہے۔مزید یہ کہان اقدامات سے شعبہ توانائی میں بقایاجات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔
اعلامیہ کے مطابق پاکستان کو منی لانڈرنگ کو روکنے اور دہشتگردوں کی مالی معاونت کو روکنے کے منصوبے پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔