کویت کے وزیر خارجہ اور ہمراہ آنے والے وفد نے بھی خود کو قرنطینہ کر لیا

کویت کے وزیر خارجہ اور  ہمراہ آنے والے  وفد نے بھی  خود کو قرنطینہ کر لیا

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حال ہی میں پاکستان کا دورہ کرنے والے کویتی وزیر خارجہ اور ہمراہ آنے والے وفد نے خود کو قرنطینہ کر لیاہے۔

تفصیلات کے مطابق کویتی وزیر خارجہ اور وفد نے حال ہی میں پاکستان کا دورہ کیا ہے۔ جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ وزیراعظم عمران خان اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان دستاویزات کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔

کیونکہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان کا کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کی وجہ سے کویتی وزیر خارجہ اور ہمراہ آنے والے وفد نے بھی خود کو ایسو لیٹ کر لیا ہے اور ان قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *