اسد عمر نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ کوروناکے کیسز میں نمایاں اضافہ ہوا ہے روزانہ مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے اب کی بار کورونا کی نئی لہر پہلے سے زیادہ مہلک ہے اور بہت تیزی سے پھیل رہی ہے
اسد عمر نے اپیل کی کہ لوگ بہت زیادہ احتیاط کریں
اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ملک میں مثبت کیسز کی مجموعی شرح 7.5 فیصد سے بھی زائد ہوچُکی ہے، تمام بڑے شہروں میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد تک پہنچ چُکی ہے