تعلیمی ادارے پچاس فیصد کھلے رہیں گے ، سپریم کونسل آف پرائیوٹ سکولز

تعلیمی ادارے پچاس فیصد کھلے رہیں گے ، سپریم کونسل آف پرائیوٹ سکولز

تعلیمی اداروں کو دو ہفتے کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جو کہ سپریم کونسل آف پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز نے مسترد کر دیا۔

سپریم کونسل کا کہنا تھا کہ کورونا کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار حکومت کی ناقص پالیسیاں ہیں تعلیمی ادارے نہیں حکومت نے تعلیمی اداروں کی بحالی کے لیے کچھ نہیں کیا۔طویل عرصہ تک نجی تعلیمی ادارے بند رہنے کی وجہ سے بیس ہزار تعلیمی ادارے ختم ہوگئے

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ اب ہم پر مبنی ہے۔ میٹرک کے امتحانات کے شیڈول کے مطابق امتحانات 4 مئی کو ہو رہے ہیں، لہذا تعلیمی ادارے بند نہیں کیے جاسکتے

سپریم کونسل کے فیصلے کے مطابق ہم اپنے تعلیمی ادارے 50 فیصد اور مکمل ایس او پی کے ساتھ کھلے رکھیں گے۔ سپریم کونسل کے فیصلے کے مطابق تمام تعلیمی ادارے مکمل 28 مارچ کو ہرصورت کھول دیئے جائیں گے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *