پارلیمنٹ سے استعفے دیئے بغیر لانگ مارچ کی افادیت نہیں ہوگی ، مولانا فضل الرحمان

پارلیمنٹ سے استعفے دیئے بغیر لانگ مارچ کی افادیت نہیں ہوگی ، مولانا فضل الرحمان

پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا ہے کہ الیکشن میں حصہ لینا متفقہ فیصلہ تھا البتہ دلچسپی نہیں تھی

سینٹ الیکشن میں کیمرے کس نے اور کس لئے لگائے، 7 ووٹ مسترد ہونے کی وجہ کیا تھی،جو کھیل کھیلا جارہاہے سب آگاہ ہیں، ہم عدالت سے رجوع کریں گے۔

پی ڈی ایم رہنما نے کہا کہ اس وقت عوام کے پاس جانا ضروری ہے ورنہ وہ سمجھیں گے کہ یہ لوگ عہدوں کے لیے لڑ رہے ہیں5مارچ کو پی ڈی ایم کے سربراہی اجلاس میں لانگ مارچ کے حوالے سے فیصلے کئے جائیں گے، البتہ پارلیمنٹ سے استعفے دیئے بغیر لانگ مارچ کی افادیت نہیں ہوگی

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم میں سب ایک پیچ پر ہیں، آصف زرداری، مریم نواز اور عبدالغفور حیدری سے مکمل رابطہ ہے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *