ذرائع کے مطابق کورونا وباء کے دوران اسکولوں میں آن لائن امتحانات لینے کے لیے دائردرخواست کی گئی تھی جس پر آج سماعت ہوئی
سماعت کے دوران وکیل نے کہا کہ کورونا وائرس پھرتیزی سے پھیلنے لگا ہے پرائیویٹ سکولز میں کل امتحانات کا انعقاد کیا جارہا ہے
اسکولوں میں بچوں میں کوویڈ پھیلتا ہے اوربچے جب گھر آتے ہیں تو کورونا گھرمیں بھی پھیلتا ہے،
انہوں نے عدالت وزارت سے درخواست کی کہ سکولز کو آن لائن امتحانات لینے کا حکم دیا جاۓ
چیف جسٹس اطہر من اللہ کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کا آرڈر ہے کہ عدالتیں تعلیمی اداروں کے پالیسی میٹر میں کوئی مداخلت نہیں کریں گی، عدالت پھر بھی معاملہ رجسٹرار کی توسط سے این سی اوسی کوبھیج رہی ہے کہ این سی او سی آج ہی درخواست کو دیکھ کر معاملے کا حل تلاش کرے۔