عمران خان کس منہ سےریاست مدینہ کی بات کرتا ہے ، مولانا فضل الرحمان

عمران خان کس منہ سےریاست مدینہ کی بات کرتا ہے ، مولانا فضل الرحمان

سندھ کے شہر سکھر میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ واضح اعلان کرتا ہوں پی ڈی ایم آج کے اجلاس کوآئینی نہیں سمجھتی ہم اعتماد کا ووٹ تسلیم نہیں کرتے ،

انہوں نے کہا کہ ساری رات ممبر کے دروازے کھٹکھٹا کر حاضری لی گئی اعتماد کے ووٹ کا یہ سب ڈھونگ ہے جو رچایا گیا ہے ،

انکا مزید کہنا تھا کہ آپ نے پھر وہی پرانی باتیں الاپی ہیں ، کبھی کہتا ہے ریاست مدینہ کا نظام، کبھی چائنا نظام کو آئیڈل کہتا ہے عمران خان کس منہ سےریاست مدینہ کی بات کرتا ہے ،

پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں ، تمہیں گلی کوچوں میں چلنے کی جگہ نہیں ملے گی ، اس لیے شیشے کے گھر میں رہ کر کسی پر پتھر نہیں پھینکتے

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *