سپریم کورٹ کا یکم مارچ کو صدارتی ریفرنس پر رائے سنانے کا فیصلہ

سپریم کورٹ کا یکم مارچ کو صدارتی ریفرنس پر رائے سنانے کا فیصلہ

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے یکم مارچ کو سینیٹ الیکشن اوپن بیلٹ سے کرانے کے صدارتی ریفرنس پر فیصلہ سنایا جاۓ گا ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز تمام فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا

اس سے متعلق چیف جسٹس گلزار احمد کا کہنا تھا کہ بیلٹ سے متعلق ترمیمی بل میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے دور میں کیوں ترمیم نہیں کی گئی ؟

ان کا مزید کہنا تھا کہ سب کرپٹ پریکٹس کو تسلیم بھی کر رہے ہیں لیکن خاتمے کے لیے اقدامات کوئی نہیں کر رہا، ہر جماعت شفاف الیکشن چاہتی ہے لیکن بسم اللہ کوئی نہیں کرتا

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے شیڈول کے مطابق سینیٹ الیکشن تین مارچ کو ہونا ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *