مولانا طارق جمیل نے برانڈ کی بنیاد رکھنے کی وجہ بتا دی
انہوں نے کہا کہ ’ہم نے میرے نام کا برانڈ ’ایم ٹی جے’ کے نام سے لانچ کرنے کا ارادہ کیا ہے
ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ عرصے سے میرے دل میں آتا تھا کہ کوئی ایسا سلسلہ بن جاۓ کہ میرےمدارس اپنے پاؤں پرکھڑے ہو جائیں کورونا کی وباء کے دوران اللہ نے یہ خیال میرے دل میں ڈالا کہ ہم کوئی کاروبار کریں
انکا کہنا تھا کہ اسی وقت میری یہی نیت بنی کہ کوئی ایسا کاروبار ہو جس سے اللہ تعالیٰ بھی جزائے خیر دے۔
مولانا طارق جمیل نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ’میں نے کسی کاروباری نیت یا مقابلے کے لیے یہ کام نہیں کیا، صرف اپنے مدارس کے سہارے کے لیے کیا کہمیرے دنیا سے جانے کے بعد بھی یہ سلسلہ چلتا رہے