علی سدپارہ کے ٹو سر کرنے کی کوشش میں لاپتا ہیں قومی ہیروکی تلاش کا عمل کامیاب ہونے کے لیے پوری قوم دعاگو ہے
تفصیلات کے مطابق علی سد پارہ کے ٹو کو موسم سرما میں سر کرنے کی کوشش کے دوران دو روز سے لاپتا ہیں، ان کے ساتھ موجود دو غیر ملکی ساتھیوں کا بھی پتہ نہ چل سکا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق محمدعلی سدپارہ نے نیپال میں واقع 8 ہزار 485 میٹر بلند مکالو چوٹی سرکرلی۔
محمد علی سد پارہ پاکستان کے واحد کوہ پیما ہیں جنہوں نے دنیا کی 8 ہزار میٹر سے بلندی کی حامل 7 چوٹیاں سر کیں۔
’مکالو‘ دنیا کی پانچویں بڑی چوٹی ہے جسے محمد علی نے سر کیا ہے اور اس مہم کے لیے پاک فوج نے محمدعلی سدپارہ کوسہولیات فراہم کیں
علی سد پارہ کے ٹو سر کرنے کی کوشش میں لاپتا ہوگۓ ہیں گزشتہ روز آرمی ہیلی کاپٹرز کے ذریعے 7 ہزار میٹر کی بلندی تک لاپتہ کوہ پیماؤں کو تلاش کیا گیا لیکن خراب موسم اور تیز ہواؤں کے باعث سرچ آپریشن میں مشکلات پیش آئیں۔