یوم یکجہتی کشمیر ۔۔۔۔جدوجہد کی آواز

یوم یکجہتی کشمیر  ۔۔۔۔جدوجہد کی آواز

پاکستانی قوم 31 برسوں سے یوم کشمیر منا رہی ہے جس کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اور یہ باور کرانا ہے کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔ دنیا بھر میں پاکستانی مشنز میں بھی اس دن کی مناسبت سے آج تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، شہر، شہر نگر، نگر ریلیاں نکالی جائیں گی، سیمینار ہوں گے۔

پاکستان کی جانب سے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کے اعادے اور کشمیر میں بھارتی بدترین مظالم کو دنیا کے سامنے اجاگر کرنے کے لیے پاکستانی قوم آج جمعہ کو ’’ یوم یکجہتی کشمیر ‘‘ بھرپور انداز میں منا رہی ہے۔

پاکستان اور آزاد کشمیر کو ملانے والے پلوں پر انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بنائی گئی۔ ملک بھر میں صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی، اسلام آباد، مظفرآباد سمیت چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں سیمینارز اور جلسے جلوسوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *