لاہور ۔۔۔۔ فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ

لاہور ۔۔۔۔ فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ

ایئرکوالٹی انڈیکس کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق لاہور آج دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے لاہور کی فضا سانس لینے کے لیے انتہائی خطرناک ہوگئی ہے فضائی آلودگی ہوا کی تبدیل ہوتی سمت اور آلودگی کے بڑھتے تناسب کی وجہ سے ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی فضاؤں میں آج آلودہ ذرات کی مقدار244پرٹیکیولیٹ میٹرز جبکہ کراچی کی فضاؤں میں آج آلودہ ذرات کی مقدار183پرٹیکیولیٹ میٹرزریکارڈ کی گئی ۔

ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں روس کاشہر کراسنویارس پہلے لاہور دعسرے ،بھارتی کولکتہ تیسرے نمبر جبکہ کراچی چھٹےنمبرپر ہے

پاکستان کے مختلف شہروں میں ہوا میں غیر صحت بخش ذرات کی تعداد 406 سے تجاویز کرگئی ہے ۔ آلودگی کے باعث ایئرپورٹ کے اطراف حد نگاہ 1.5 کلومیٹر ریکارڈ کیا گیا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *