حکومت کہیں نہیں جا رہی البتہ 15 جنوری کو نواز شریف جیل میں ہوگا: شبلی فراز

حکومت کہیں نہیں جا رہی البتہ 15 جنوری کو نواز شریف جیل میں ہوگا:  شبلی فراز

میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز نے کہا ہے کہ 15 جنوری حکومت کے جانے کی تاریخ نہیں بلکہ نواز شریف کے جیل میں ہونے کی تاریخ ہے۔

مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ15جنوری تک حکومت کہیں نہیں جارہی البتہ نوازشریف 15جنوری تک جیل میں ضرور ہوں گے،نوازشریف کو پاکستان لائیں گے اورسزا دلوائیں گے،نوازشریف کوواپس لانےکی بات ہوئی توفوج پرتوپیں کھول دیں،یاد رکھیں عمران خان کسی کو نہیں چھوڑیں گے، یہ جھوٹے ہیں بلکہ جھوٹوں کےسردار ہیں،جس دن یہ جھوٹ نہ بولیں انہیں کھانا ہضم نہیں ہوتا۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ مریم نوازنے میڈیاسےمتضادباتیں کیں،یہ حکومت میں ہوتےتوووٹ کی عزت بھول جاتے ہیں،ماڈل ٹاؤن میں خواتین پرسیدھی گولیاں برسائی گئیں،مریم صفدر کوکیلیبری کوئین کا خطاب دیا گیا۔

وفاقی وزیر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے رہنما خود کو قانون سے بالاترسمجھتےہیں ،نوازشریف،شاہدخاقان،ثنااللہ،احسن اقبال نیب زدہ ہیں،تمام ن لیگی رہنماءجھوٹ اورکرپشن کے ماہرہیں،اپوزیشن کی اصل جگہ جیل ہے ۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ کیپٹن صفدرکی گرفتاری کی فوٹیج منظرعام پرآگئی ہیں،فوٹیج میں دیکھاجاسکتا ہے کہ کوئی دروازہ نہیں توڑاگیا ،کیپٹن صفدر کووی آئی پی پروٹوکول دیا گیا،کیپٹن صفدرپرسکون انداز میں پولیس کےساتھ گئے،کیپٹن صفدرکےچہرےپرکوئی پریشانی نظرنہیں آرہی ،مریم صفدرکےپاس کوئی تفصیلات ہیں توشیئرکریں۔ شبلی فراز نے مزید کہا کہ لیگی رہنماؤں نے چادراورچاردیواری کی بات کی ،یہ بھول گئے کہ اپنےدورمیں چادراور چاردیواری کاکتنا تحفظ کیا،ماڈل ٹاؤن میں خواتین پرسیدھی گولیاں برسائی گئیں،بینظیربھٹوکی تصاویرہیلی کاپٹرسےگرائی گئیں،اس وقت چادراورچاردیواری کاتحفظ آپ کو یاد نہیں تھا،بلاول بھٹونےاپنی والدہ کا بدلہ ان سے لے لیا ہے ۔

وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ مریم نواز ایک طرف کہتی ہیں کہ انکوائری کی ضرورت نہیں،دوسری طرف کہتی ہیں کہ انکوائری میں پیش ہوں گی،کیھا نوازشریف کولیڈرکہتی ہیں تو کبھی شہبازشریف کو ،سپریم کورٹ نوازشریف اورمریم نوازکوجھوٹاقراردےچکی ہے،انہوں نے اپنےدورحکومت میں ووٹ سےزیادہ نوٹ کوعزت دی۔

شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان نے بنارسی ٹھگوں سےعوام کوچھٹکارادلایاہے،یہ کہتی ہیں کہ جنوری میں حکومت چلی جائےگی،سال نہیں بتایا،جنوری2028تک پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی لیکن آپ نہیں ہوں گے۔

وزیراطلاعات شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ حکومت معیشت پرتوجہ دے رہی ہے،برآمدات بڑھ رہی ہے ،ترسیلات ریکارڈسطح پرہیں،دنیا کا پاکستان پراعتمادبڑھ رہاہے،سمندرپارپاکستانی عمران خان پر اعتمادکرتے ہیں،ان کا مستقبل جیلوں میں ہے،ان کی سیاست ختم ہوچکی ہے،سندھ پولیس پراختیاروفاق کا نہیں،سندھ حکومت کا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *