مہمان کی گرفتاری پر پوری سندھ کی دھرتی شرمندہ ہے: سید مراد علی شاہ

مہمان کی گرفتاری پر پوری سندھ کی دھرتی شرمندہ ہے:  سید مراد علی شاہ

میڈیا ذرائع کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہمان کی گرفتاری پر پوری سندھ دھرتی شرمندہ ہے، گزشتہ دو دنوں میں بہت کچھ ہوا، ہم بتانا چاہتے ہیں کہ مہمان ہماری عزت ہے اور عزت سے بڑھ کر کچھ نہیں۔

مراد علی شاہ نے بتایاکہ ایک وفاقی وزیر نے الٹی میٹم دیا تھاکہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے خلاف ایف آئی آر درج نہیں ہوئی تو ایسی کی تیسی کر دیں گے

وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھاکہ کراچی واقعے پر بڑی باتیں ہوئیں کہ تمہاری حکومت ختم ہوجائے گی، میں نے بھی واضح کردیا کہ مہمان کی عزت ہماری عزت ہے اور حکومت عزت سے بڑھ کر نہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے انکشاف کیا گیاکہ ایک وفاقی وزیر نے الٹی میٹم دیا کہ ایف آئی آر درج نہیں ہوئی تو ایسی کی تیسی کردیں گے،کیا سندھ حکومت وفاقی حکومت کی کالونی ہے؟ ایک مفرور آدمی کو لے کر آئے، پولیس پر دباؤ ڈال کر جعلی مقدمہ درج کرایا گیا، ساری دنیا کو پتا ہے کہ کیا ہواہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انکوائری کی رپورٹ جلد آنے والی ہے پتہ چل جائے گا کون ذمہ دار ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *