کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے متعلق پولیس پر دباؤ ڈالا گیا ، اس واقعہ کی مکمل انکوائری کی جائے گی: وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ

کیپٹن  ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری  کے متعلق پولیس پر دباؤ ڈالا گیا ،  اس واقعہ کی مکمل انکوائری کی جائے گی:  وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ

ذرائع کے مطابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے ضلع ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیپٹن ریٹائر صفدر کے واقعے پر وفاقی وزراء کی جانب سے پولیس پر دباؤ ڈالا گیا تھا ۔ اس سازش کی تہہ تک پہنچیں گے اور مکمل انکوائری کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم کے کراچی میں ہونے والے جلسے کی وجہ سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے جس طرح سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری ہوئی اس پرخدشات ہیں، کئی اور باتیں سامنے آئی ہیں جو تشویش ناک ہیں، واقعے کی انکوائری سندھ حکومت کرے گی، تین سے پانچ وزراء پر مشتمل کمیٹی بنا رہے ہیں جو اس معاملے کی انکوائری کرے گی۔

سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی ناکام حکومت زیادہ دیر نہیں چل سکتی، ن لیگ کی قیادت کی مزارِ قائد پر حاضری کے دوران ایسی چیزیں ہوئیں جو نہیں ہونی چاہیئے تھیں، مزارِ قائد پر حاضری کے دوران نعرے بازی پہلی مرتبہ نہیں ہوئی تھی، پی ٹی آئی والے بھی کئی بار کرتے رہے ہیں، مزارقائد کے تقدس کا خیال سب کو کرنا ہے ۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *