حکومت نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضہ فراہم کرنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے: وزیراعظم عمران خان

حکومت نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضہ  فراہم کرنے کے لئے جدوجہد کر رہی ہے: وزیراعظم عمران خان

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یقین دہانی کروائی ہے کہ نوجوانوں کوآسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کےلئے بینکوں کو بروقت اعانت یقینی بنائی جائے گی۔

وزیراعظم نےہفتےکو اسلام آباد میں کامیاب جوان کاروبار اسکیم کے متعلق بات کرتے ہوئے کہاکہ حکومت اس بات کو بھی یقینی بنائے گی کہ بینکوں کودرپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔

اس موقع پراظہارخیال کرتےہوئےنوجوانوں کےامور کے بارے میں معاون خصوصی محمد عثمان ڈار نے کہاکہ حکومت نے ملک کے نوجوانوں کو کاروبار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کےلئے تین سال کےلئے ایک سو ارب روپے مختص کئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اب تک چار لاکھ ستر ہزار درخواستیں موصول ہوئی ہیں اور تصدیق کے بعد قرضے فراہم کئے جارہے ہیں۔

اجلاس کو یہ بھی بتایاگیا کہ اسکیم میں 21 بینک شامل ہیں. بینک اس سال 15 ارب روپے کا قرض فراہم کریںگے۔

اجلاس میں قرضوں کی بلاتعطل تقسیم یقینی بنانے اور اسکیم کی کامیابی کےلئے ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیاگیا۔

کامیاب جوان کاروبار اسکیم کے بارے میں پیشرفت رپورٹ باقاعدگی سے وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *