بڑے ترقیاتی منصوبے کے لیے رقم کا اعلان کر دیا گیا

بڑے ترقیاتی منصوبے  کے لیے رقم کا اعلان کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق قومی اقتصادی کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے 162ارب روپے کی لاگت سے سڑک کے بنیادی ڈھانچے کے پانچ منصوبوں کی منظوری دی ہے۔

مشیر خزانہ نے اجلاس میں 44 ارب روپے سے زائد لاگت کے انڈس ہائی وے کے شکارپور-راجن پور سیکشن کی منظوری دی گئی۔

33ارب روپے سے زائد لاگت سے این 55شاہراہ کے راجن پور- ڈیرہ غازی خان کے چار روئیہ سیکشن کی تعمیر کی منظوری دی گئی۔

ایکنیک نے 52 ارب روپے سے زائد کی لاگت سے این 55کے ڈیرہ غازی خان- ڈیرہ اسماعیل خان سیکشن کی مرمت اور اسے دو رویہ کرنے کی بھی منظوری دی۔

ایکنک نے 11 ارب روپے سے زائد کی مجموعی لاگت سے جھلجاؤ- بیلا روڈ کی مرمت اور اپ گریڈیشن کی اجازت دے دی۔

21 ارب روپے سے زائد لاگت سے پشاور ناردرن بائی پاس منصوبے کی بھی منظوری دی گئی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *