اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کی تجویز دے دی

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کی تجویز دے دی

ذرائع کے مطابق اوگرا نے یکم اکتوبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز پیش کر دی ۔

اوگرا کی طرف سے جاری کردہ تجویز کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر تک کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اوگرا نے حکومت کو بھجوائی جانے والی تجویز میں لکھا ہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی اس وجہ سے کمی کی تجویز دی ہے، یہ بھی کہا گیا ہے کہ پیٹرولیم لیوی کی شرح بڑھا کر قیمتیں برقرار رکھی جاسکتی ہیں۔

ذرائع کے مطابق کل وزیر خزانہ وزیراعظم پاکستان عمران خان سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے متعلق بات چیت کریں گے اور پھر قیمتوں کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی تجویز پر اوگرہ پچھلے کئی سالوں سے پٹرولیم مصنوعات میں مسلسل اضافہ کرتا رہا ہے۔ کورونا وائرس کے باعث تجارتی سرگرمیاں بند ہونے کی وجہ سے غریب مزدور پہلے سے پس رہا ہے اس کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

مگر اب وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *