گجر پورہ موٹروے زیادتی کیس : میڈیا کوریج پر پابندی

گجر پورہ موٹروے زیادتی کیس  : میڈیا کوریج پر پابندی

ذرائع کے مطابق پیمرا نے انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے حکم پر الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر موٹروے زیادتی کیس کی کوریج کرنے پر پابندی لگادی۔

پیمرا نوٹس میں عدالتی کارروائی کا ریفرنس دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک ملزم کو شناخت پریڈ کیلئے جوڈیشل لاک اپ کیا گیا اور اگر میڈیا کوریج نہ روکی گئی تو یہ پراسیکیوشن کی جانب سے جمع کی گئیں اشیاء کی ثبوت کے حوالے سے اہمیت کو کم کردے گی۔

یہ جنسی زیادتی کا کیس ہے اور میڈیا کوریج کی وجہ سے متاثرہ خاتون اور اسکے خاندان کی بے حرمتی ہوگی، اس لئے چیئرمین پیمرا کو ہدایت کی جاتی ہے وہ الیکٹرانک، پرنٹ اور سوشل میڈیا پر اس کیس کی کوریج روکیں۔

واضح رہے کہ لاہور کے قریب گجرپورہ موٹروے پر خاتون کے ساتھ چند ملزمان نے زیادتی کی اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا تھا تاہم ان ملزمان میں سے دو کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ مرکزی ملزم کی تلاش ابھی جاری ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *