شہباز شریف عمران خان کے متبادل نہیں بلکہ اونلی چوائس ہیں

شہباز شریف عمران خان کے متبادل نہیں بلکہ اونلی  چوائس ہیں

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی گرفتاری پر مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کو بھائی کا ساتھ دینے پر گرفتار کیا گیا، ن میں سے ش نکالنے والوں کی اپنی چیخیں نکل گئیں۔

پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کو خوف ہے کہ شہباز شریف ان کے متبادل ہیں، شہباز متبادل نہیں بلکہ صرف اونلی چوائس ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب اور میرے بیانیے کا بوجھ اٹھانا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔ آپ کسی کو بھی گرفتار کرلیں یہ تحریک نہیں رکے گی۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ نون کے صدر شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کے سلسلے میں نیب لاہور کے حکم پر گرفتار کیا گیا ہے۔ قائد حزب اختلاف میاں محمد شہباز شریف کو نیب جلد ہی عرصہ بعد عدالت میں پیش کرے گی جس کے بعد اگلی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *