ذرائع کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بروزمنگل کوطلب کرلیا جس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال زیربحث ہونگی۔
ذرائع کے مطابق بروز منگل کو ہونے والا اجلاس 16 ایجنڈوں پر شامل ہوگا۔
وفاقی کابینہ اجلاس میں قرضوں اورڈیبٹ سروسنگ ،وفاقی کابینہ اجلاس میں پاورسیکٹرمیں ریفارمزپربریفنگ دی جائے گی ۔برطانوی ائیرلائن اٹلانٹک ائیرویزکی پاکستان میں سروس کی منظوری، ٹی سی پی کےذریعے گندم کی امپورٹ کے لئے ایک ٹائم کی اجازت،اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے نان آفیشل ممبرزکی تعیناتی،ایف آئی اے شیڈول آف افینسزمیں نئے قوانین کا اندراج ،افغانستان سے متعلق ویزا پالیسی کی تبدیلی پر بریفنگ، بائیولوجیکل ادوایات کےلئے ماہرکی تعیناتی،میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کے آئین کی منظوری کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔
پاکستان ریلویزکی بحالی اورتنظیم نوکا پلان کابینہ میں پیش کیا جائیگا ۔ پاکستان کونسل آف سائنٹیفیک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ کے چیئرمین کی تقرری، ارسا میں ٹیلی میٹری سسٹم کی توڑپھوڑپرانکوائری کا معاملہ،نیلم جہلم ہائیڈرو پاورکمپنی کے سی ای اوکی وفاقی حکومت کی منظوری کے بغیر تقرری کا معاملہ کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے۔
اسلام آباد کلب کے ایڈمنسٹریٹرکی تقرری،اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 23 ستمبرکے فیصلوں کی توثیق اورکابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کے 24 ستمبر کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔