ذرائع کے مطابق بہاولپور کے تعلیمی اداروں میں کرونا وائرس کے متعدد مریض سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کی پیش کردہ رپورٹ کے مطابق پوسٹ گریجویٹ کالج آف بہاولپور میں 17 سالہ لڑکا کرونا وائرس کا شکار ہو گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جیسے ہی کالج کے سٹوڈنٹ میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی کالج عملے نے اسے فوری طور پر آئسولیشن کے لئے اس کے گھر بھیج دیا گیا۔ مگر افسوس ناک بات یہ ہے کہ وہ لڑکا صبح سے کالج آیا ہوا تھا اور وہ باقاعدہ اپنی کلاسز لے رہا تھا جس کے بعد اچانک اس میں کرونا وائرس کی تشخیص ہو گئی۔
ذرائع کے مطابق 17 سالہ لڑکے میں کرونا وائرس کی تشخیص ہونے کے بعد کالج عملے نے مزید سختی سے اس پیز پر عمل کروانا شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق صادق ایجرٹن کالج آف بہاولپور میں بھی کرونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں۔