مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس کے والد انتقال کر گئے

مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس  کے والد انتقال کر گئے

انٹرنیشنل ذرائع کے مطابق بانی بل گیٹس کے والد انتقال کرگئے۔

غیر ملکی نیوز کے مطابق بل گیٹس کے والد 94 سال کی عمر میں انتقال کر گۓ جس کی تصدیق بل گیٹس کی جانب سے ایک ٹویٹ کے ذریعے کی گئی ۔اپنی ٹوئٹ میں بل گیٹس کا کہنا تھا کہ میرے والد حقیقی بل گیٹس تھے، وہ میرے لیے سب کچھ تھے اور میں انہیں ہر روز یاد کروں گا۔

انٹرنیشنل ذرائع کے مطابق بل گیٹس نے کہا کہ ہماری انسانی ہمدردی میں میرے والد کا بڑا کردار تھا، بچپن سے ہی میری والدہ اور والد نے مثال بن کر ہمیں سکھایا کہ انسانیت کے لیے انہوں نے اپنا وقت اور وسائل کس طرح استعمال کیے۔

بین الاقوامی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق بل گیٹس کے والد 30 نومبر 1925 کو امریکی ریاست واشنگٹن میں پیدا ہوئے اور وہ واشنگٹن کے شہر سیٹل میں رہائش پذیر تھے، ان کا نام ویلیم ہینری گیٹس تھا تاہم وہ سینئر گیٹس کے نام سے مشہور تھے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *