مشہور مذہبی سکالر علامہ ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

مشہور مذہبی سکالر علامہ ضمیر اختر نقوی دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

ذرائع کے مطابق نامور مذہبی سکالر علامہ ضمیر اختر نقوی ہارٹ اٹیک سے انتقال کر گئے۔

ذرائع کے مطابق قریبی رشتہ داروں سے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ علامہ ضمیر اختر نقوی کو طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے رات گئے نجی ہاسپٹل میں منتقل کیا گیا تھا جہاں پر علامہ صاحب دل کا دورہ پڑنے سے خالق حقیقی کو جا ملے۔

ضمیر نقوی کی میت انچولی امام بارگاہ منتقل کی جاۓ گی اور ان کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب شہدائے کربلا امام بارگاہ انچولی سوسائٹی میں ادا کی جائے گی۔ علامہ ضمیر اختر نقوی کی تدفین وادی حسین قبرستان میں کی جائے گی۔

علامہ ضمیر نقوی کی پیدائش بھارتی شہر لکھنو کی ہے۔ علامہ صاحب کو خطیب ہونے کے ساتھ ساتھ شاعر ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

ضمیر اختر نقوی نے شاعری، مرثیہ نگاری سمیت درجنوں کتابیں لکھیں، انہوں نے شہزاد قاسم ابن حسن پر دو جلدوں پر مشتمل سوانح تحریر کی۔ علامہ ضمیر اختر نقوی کی تصنیف معراج خطابت 5 جلدوں پر مشتمل ہے۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے علامہ ضمیر اختر نقوی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *