گجر پورہ موٹروے کے واقعے میں ملوث ملزم کو پکڑنے کے لیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی

گجر پورہ موٹروے کے واقعے میں ملوث ملزم کو پکڑنے کے لیے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی

ذرائع کے مطابق گجر پوراموٹروے پر ہونے والے واقعے میں ملوث مجرم کا نام محمد عابد علی بتایا گیا ہے۔ ملزم کا نام فارنزک سائنس ایجنسی کی طرف سے ڈی این اے میچنگ کی فائنل رپورٹ آنے کے بعد بتایا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ملزم کی شناخت ہوتے ہی پولیس کی سات ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

موٹروے پر ہونے والے واقعے میں ملوث محمد عابد علی ہارون آباد بہاولنگر کا رہائشی بتایا جارہا ہے۔
ملزم پہلے ہی فورٹ عباس میں ماں اور بیٹی کے ساتھ زیادتی کر چکا ہے۔

ڈی پی او راجن پور کو ملزم کی گرفتاری کیلئے اقدامات کی ہدایت کردی گئی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *