بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے 11 سالہ بچی شہید 4 افراد زخمی

بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے 11 سالہ بچی شہید 4 افراد زخمی

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کے گیارہ سالہ بچی کو شہید کردیا۔ بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق زخمی ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) ذرائع کے مطابق بھارتی فوج نے رکھ چکری سیکٹر میں آٹومیٹک اور ہیوی مارٹر گولوں سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے 11 سالہ بچی شہید جبکہ 70 سالہ خاتون اور 2 بچوں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔

پاکستانی فوج کی جانب سے بھارتی فوج کو ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر بھرپور جواب دیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ کئی سالوں سے جاری ہے۔ اور بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ کی زد میں بہت سے شہری آچکے ہیں جن میں سے لاتعداد زخمی ہوئے ہیں اور بہت سے وفات پا چکے ہیں۔

بھارتی فوج کی جانب سے اکثر اوقات لائن آف کنٹرول کے قریب والے گاؤں کے شہریوں کونشانہ بنایا جاتا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *