ذرائع کے مطابق سول اسوسی ایشن اتھارٹی نے چار افسران کو جعلی لائسنسیز کے اجراء کے معاملے پر برطرف کردیا۔
ذرائع کے مطابق سول اسوسی ایشن اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ برطرف ہونے والے افسران میں لائسنس برانچ کے جوائنٹ ڈائریکٹر عاصم الحق، اسٹاف رئیس، خالد اور عدیل شامل ہیں۔
پاکستان سول ایسوسی ایشن اتھارٹی نے چاروں افسران کی برطرفی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ یہ چاروں افسران جعلی لائسنس کے معاملے میں مرتکب پائے گئے ہیں اور یہ افسران جعلی لائسنس کے اجرا میں ملوث پائے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں مختلف اداروں کے افسران کا ایجوکیشن بائیو ڈیٹا اور مختلف قسم کے لائسنس کی ویریفیکیشن کی جا رہی ہے۔ جس کے بعد بہت سے حقائق سامنے آ رہے ہیں۔
بہت سے لوگ جعلی ڈگریوں اور جعلی لائسنس کے ساتھ اس وقت پاکستان کے مختلف اداروں میں اچھی اچھی سیٹوں پر برجمان ہیں۔