آئی جی پنجاب شعیب دستگیر اپنے عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے

آئی جی پنجاب شعیب دستگیر اپنے عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے

ذرائع کے مطابق سی سی پی او لاہور سے اختلافات پر آئی جی پنجاب شعیب دستگیر کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔

گزشتہ دو سالوں کے دوران میں شعیب دستگیر تبدیل ہونے والےپنجاب کے پانچویں آئی جی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پچھلے چند دنوں میں انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب شعیب دستگیر اور سی سی پی او عمر شیخ کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے دونوں پولیس افسران کے درمیان اختلافات پر شعیب دستگیر سے ملاقات کی اور ان کے تحفظات کو سنا۔

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آئی جی پنجاب کو بلا کر مؤقف سنا گیا، سی سی پی او کو بھی بلایا جائے گا، سب کی سفارش کرتا ہوں اور کوئی فیورٹ نہیں، دونوں کا مؤقف سننے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور کے درمیان شدید اختلافات کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی تھی۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے سی سی پی او لاہور کا موقف سننے کے بعد آئی جی پنجاب کو اس کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *