ذرائع کے مطابق روشنیوں کے شہر کراچی میں ہر جگہ گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کا خطرہ خدشہ بڑھتا جا رہا ہے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال ڈاکٹر نور محمد سومرو کی جانب سے میڈیا ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مکھیوں کی بہتات کے باعث صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنا ضروری ہو گیا ہے کیونکہ شہر میں ٹائیفائیڈ اور ہیضہ سمیت پیٹ کی بہت سی بیماریاں رپورٹ ہورہی ہیں۔
میڈیکل سپریٹنڈنٹ سول اسپتال نے کراچی کی عوام کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کی عوام پانی ابال کر پییں اور چکن فوڈز اور گوشت والے کھانوں سے دور رہیں اور زیادہ سے زیادہ سبزی کا استعمال کریں۔
واضح رہے کہ کراچی جیسے کبھی روشنیوں کا شہر کہا جاتا تھا اب چاروں طرف سے گندگی میں گھرا ہوا ہے۔ عوام کے مطابق صفائی انتظامیہ شہر کے محلوں میں شاذوناذر نظر آتی ہے۔