کرونا ویکسین کب مارکیٹ میں آئے گی؟ بڑا علان کر دیا گیا

کرونا ویکسین کب مارکیٹ میں آئے گی؟ بڑا علان کر دیا گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کورونا ویکسین اگلے ماہ مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔

انٹرنیشنل نیوز کے مطابق  ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کروناویکسین اکتوبر میں تیار ہو کر مارکیٹ میں آ جائے گی اور ہر کسی کے لیے دستیاب ہوگی۔

میڈیا سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کورونا ویکسین کی تیاری میں دو سے تین سال لگ سکتے تھے لیکن ہماری انتھک محنتوں کی وجہ سے کرونا ویکسین اکتوبر کے ماہ میں مارکیٹ میں آنا شروع ہو جائے گی۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ان کی قیادت میں کروناویکسین کی تیاری الیکشن سے پہلے پوری کرلی جائے گی۔

ٹرمپ نے اپنے انتخابی حریف جو بائیڈن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ویکسین مخالف بیان پر معافی مانگنی چاہیے، وہ جانتے ہیں کہ ہم نے شاندار کام کیا اور اتنا تیز رفتارکام آج تک کسی نے نہیں دیکھا، میری نظر میں جوبائیڈن اہل شخص نہیں وہ امریکا اوراس کی معیشت کو تباہ کر دیں گے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *