تعلیمی ادارے کھولنے کے متعلق وفاقی حکومت کا اہم اجلاس

تعلیمی ادارے کھولنے کے متعلق  وفاقی حکومت  کا اہم اجلاس

رپورٹ کے مطابق کی وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اور وزیراعظم کے معاون خصوصی برائےصحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد میں اہم پریس کانفرنس کی۔

پریس کانفرنس میں وزیر تعلیم شفقت محمود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے چھ ماہ سے بچوں کی تعلیم اور بہت سےا سکولوں کو بہت زیادہ نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تاہم اگر کرونا وائرس کے متعلق صورتحال کنٹرول میں رہتی ہے تو تعلیمی ادارے پلان کے تحت15 ستمبر سے کھول دیئے جائیں گے۔

وفاقی وزیرتعلیم کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد کورونا سے متعلق اساتذہ کا اہم کردار ہوگا، اساتذہ کو کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا، جب کہ اسکولوں میں کورونا ٹیسٹ کیے جائیں گے جس سے صورتحال کا پتا چلتا رہے گا۔

شفقت محمود کا مزید کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے کھولنے کا حتمی فیصلہ 7 ستمبر کے اجلاس میں کیا جاۓ گا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ تعلیمی اداروں کومرحلہ وار کھولا جائے گا، مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے سے کورونا کے اثرات کا بھی پتا چلے گا، طلبہ کی تعداد کو کم کر کے کلاسز لی جائیں گی، اگر ایک کلاس میں 40 بچے ہیں تو انہیں 20،20 کے گروپ میں پڑھایا جائے گا۔

ماسک پہننے کے متعلق معاون خصوصی نے کہا کہ ضروری نہیں کہ سرجیکل ماسک پہنا جائے ،گھر پر بنا ہوافیبرک ماسک بھی پہنا جاسکتا ہے جسے دھونے کے بعددوبارہ استعمال کیا جاسکتا ہے، جو بچے بیمار ہیں وہ پہلے مرحلے میں اسکول نہ آئیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *