رپورٹ کے مطابق وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم میاں نواز شریف صاحب کو علاج کی غرض سے انسانیت ہمدردی پرملک سے باہر بھیجا گیا تھا اگر وہ اپنا علاج کروا چکے ہیں صحتیاب ہیں تو انہیں واپس آ جانا چاہیے کیونکہ اب انہیں ضمانت نہیں مل سکتی۔
نواز شریف صاحب کی ضمانت ان کے چھوٹے بھائی میاں شہباز شریف نے دی تھی۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے ضامن شہباز شریف کو گرفتار کرنا ہے یا نہیں اس کا فیصلہ محکمہ داخلہ خود کرے گا۔
یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ یہاں پر ڈاکٹروں نے انہیں جو دوائیاں دی تھیں لگتا ہے ان کا اچھا اثر ہوا ہے اور جس طرح وہ لندن میں سیر سپاٹا کررہے ہیں اس سے معلوم ہوتا ہے کہ وہ ٹھیک ہیں، اس لیے انہیں واپس آجانا چاہیے۔