وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر بھارت کے مکروہ چہرے سے نقاب ہٹا دیا.

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک بار پھر بھارت کے مکروہ چہرے سے نقاب ہٹا دیا.

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے وزیرستان ہو یا ایل او سی پر اشتعال انگیزی کےواقعات، بھارت پاکستان کے امن میں روڑے اٹکاتا رہتا ہے.

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کہ بھارت اپنی اندرونی صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لیے پاکستان میں سلیپر سیلز کو ہوا دے سکتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بی جے پی کی سرکار بےپناہ پریشر میں ہے، لداخ میں ناکامی و رسوائی پر ہزاروں سوالات اٹھ رہے ہیں۔

بھارت کی چال سازی کا کوئی بھروسہ نہیں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کراچی میں کچھ واقعات ہوئے ہیں، ایسے واقعات کا بغور جائزہ لینے کی ضرورت ہے.

ان کا کہنا تھا کہ بھارت ایل او سی پر پابندیوں کی خلاف ورزیوں میں اضافہ کر سکتا ہے، وزیرستان ہو یا ایل او سی پر فائرنگ، بھارت کو پاکستان کا امن ایک آنکھ نہیں بھاتا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خطے کی نئی صورتحال پر او آئی سی کے وزرائے خارجہ سےسموار کو رابطہ کروں گا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *