عالم دین مفتی نعیم صاحب کو سپرد خاک کر دیا گیا.

عالم دین مفتی نعیم صاحب کو سپرد خاک کر دیا گیا.

کراچی :مفتی نعیم صاحب مہتمم جامعہ بنوریہ کو ان کے والد محترم کے پہلو میں دفنا دیا گیا ہے۔

مفتی نعیم صاحب کی نماز جنازہ مولانا تقی عثمانی نے جامعہ بنوریہ میں پڑھائی جس میں علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات اور دیگر افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

گزشتہ روز انتقال کرنے والے عام دین مفتی نعیم صاحب کو دل کی بیماری لاحق تھی جو کہ ان کے انتقال کا باعث بن گئ.

مفتی نعیم صاحب کے انتقال پر وزیراعظم عمران خان،جنرل قمر جاوید باجوہ، اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے افسوس کا اظہار کیا.

مفتی نعیم صاحب 1958 عیسوی میں پیدا ہوۓ۔ آپ جامعہ بنوریہ کے بانی کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ آپ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ایگزیکٹو ممبر بھی رہ چکے ہیں۔

مفتی نعیم صاحب کے تین بیٹے اور دو بیٹیاں ہیں۔ ان کے داماد مسعود بیگ 2014 میں کراچی میں حملے میں شہید ہوگئے تھے۔

مفتی نعیم صاحب نے پیغام پاکستان جیسے بڑے ارادے کو پھیلانے میں بڑا اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 2007 میں ہونے والے خودکش دھماکے اور دہشت گردوں پر شدید مذمت کی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *