وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات، گجرات کے لیے بڑے منصوبے کی منظوری دے دی.

وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات، گجرات کے لیے بڑے منصوبے کی منظوری دے دی.

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گجرات میں مدراینڈ چائلڈ اسپتال بنانے کی منظوری دے دی. اسپتال 500 بستر پر مشتمل ہوگا.

وزیر اعلیٰ پنجاب نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کے دوران مدر اینڈ چائلڈ اسپتال منصوبے کی منظوری دی جس کی سفارش خود اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کی تھی.

زرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مدر اینڈ چائلڈ اسپتال کے لیے فنڈز ترجیحی بنیادوں پر فراہم کریں گے اور صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی مدر اینڈ چائلڈ ہاسپٹل قائم کرنے جا رہے ہیں.

ان کا کہناتھاکہ اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا کوئی ایجنڈا نہیں، اپوزیشن صرف نان ایشوز پر سیاست چمکارہی ہے لیکن ہم تنقید پر کان دھرے بغیر عوام کی خدمت کے سفر کو مزید تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ہم وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے ساتھ ہیں اور رہیں گے، عوام کی خدمت کے سفر میں تحریک انصاف کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتحاد میں دراڑ ڈالنے کی خواہش رکھنے والوں کے ارمان پورے نہیں ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے پاس فلاح عامہ کا ایجنڈا ہے نہ کورونا سے نمٹنے کا کوئی حل ، سابق حکمرانوں نے میرے دور کے لینڈ مارک منصوبوں کو ختم کرکے عوام پر ظلم و ستم کیا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *