وزیر ریلوے نے مزید دس ٹرینوں کو چلانے کی اجازت دے دی

وزیر ریلوے نے مزید دس ٹرینوں کو چلانے کی اجازت دے دی

لاہور: پاکستان ریلوے نے مزید 10 مسافر ٹرینیں بحال کردیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کی شرح میں مزید کمی واقع ہوئی ہے جس وجہ سے حکومت پاکستان کی جانب سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ اب مزید ٹرینوں کو مسافروں کے لیے کھول دیا جائے۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ مزید 10 مسافر ٹرینیں بحال کرنے سے 142 مسافر ٹرینوں میں سے 40 چل پڑی ہیں۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ٹرینوں میں تمام حفاظتی انتظامات مکمل ہیں، اسٹیشن کی حدود میں صرف مسافروں کو آنے کی اجازت ہے اور کوئی نہیں آسکے گا.

انہوں نےکہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی اجازت کے بعد چند روز میں مزید ٹرینیں چلائیں گے۔

واضح رہےکہ کورونا وائرس کے باعث ملک میں نافذ لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ریلوے نے 28 مئی سے محدود پیمانے پر ٹرین آپریشن شروع کیا تھا جس کے بعد وزیر ریلوے نے یکم جون سے مزید ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *