پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجےسےہوگا

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا  اطلاق آج رات 12 بجےسےہوگا

وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 7 روپے 6 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے نئی قیمت 74 روپے 52 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 5 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 80 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر مقرر کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 38 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15سے 30 روپے تک کمی کردی گئی

وزارت خزانہ نے بتایا کہ مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر 11 روپے 88 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 35 روپے 56 پیسے ہوگی۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں اطلاق رات 12 بجے سے ہو گا۔

خیال رہے کہ اوگرا نے یکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات میں ردوبدل کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو ارسال کی تھی جس میں پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 6 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 5 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی تھی.

مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 88 پیسے کمی اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 9 روپے 37 پیسے کمی کی تجویز دی گئی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15سے 30 روپے تک کمی کی گئی تھی جس کی وجہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں کا تاریخ کی کم ترین سطح پر آنا تھا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *